ترکی میں جولائی میں ہوئے ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے وہاں کے 35 سفارتکاروں اور ان کے خاندان کے لوگوں نے جرمنی سے پناہ مانگی ہے۔ جرمنی کی وزارت داخلہ کے ترجمان جوهانس ڈمروتھ نے رازداری کے قوانین کا
حوالہ دیتے ہوئے یہ بتانے سے
انکار کر دیا کہ پناہ مانگنے والے 35 افراد
میں سے کتنے سفارتکار ہیں اور کتنے ان کے خاندان کے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ پناہ کے لئے درخواست دیتے وقت سفارتکار ہونے کا ذکر
کرنا شامل نہیں ہوتا، اس لئے اصل تعداد اور زیادہ ہو سکتی ہے۔